راولپنڈی ( اے بی این نیوز )میانوالی کی خاتون ڈاکٹر کو شادی سے انکار پر گولی مارنے کا معاملہ،گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والی خاتون ڈاکٹر کی حالت مزید خراب ہو گئی ،ڈاکٹر فرزانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سدرہ کو کو انتہائی سیرئیس حالت میں لایا گیا تھا،آپریشن کے ذریعے گولی نکال دی گئی مگر حالت بدستور بگڑتی جارہی ہے ،ڈاکٹر سدرہ نیازی کو 20 اگست کو میانوالی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہپستال راولپنڈی منتقل کیا گیا ڈاکٹر سدرہ نیازی کو شادی سے انکار پر والد نے سر پر گولی ماری تھی ڈاکٹر سدرہ کی حالت تشویشناک ہے ،2 دن قبل لائی گئی سدرہ کا آئی ٹی سی میں علاج جاری ہے ،ڈاکٹر سدرہ کو اس کے والد نے گولی ماری مقدمہ مقامی تھانے میں درج ہے ۔















