اسلام آباد( نیوز ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی آلائی کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد دی اور کہا کہ چوں سمیت تمام افراد کو ریسکیو کئے جانے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ گورنرخیبرپختونخوا غلام علی کا لفٹ میں پھنسے افراد کوبحفاظت نکالنے پر پاک فوج اورریسکیواداروں سے اظہار تشکر، سابق وزیراعظم شہبازشریف،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی بھی بہادر مسلح افواج کے جوانوں کے عزم کی تعریف، خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت کردی۔















