اہم خبریں

کندھ کوٹ ،کچے کے ڈاکو بے لگام،2مزید اغواء،ورثاءکا دھرنا

کندھ کوٹ (نیوز ڈیسک) کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کا راج،سکول چوکیدارسمیت 2 افراداغواء کر کے ساتھ لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ سرکار مہینوں سے جاری آپریشن عوام کا تحفظ یقینی نہ بنا سکا،لوگوں کو اغواء کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔کندھ کوٹ کے علاقے قمبرانی لاڑو سے سکول چوکیدار سمیت دو افراد اغوا کر لیا گیابڑھتی ہوئی اغواء کی کارروائیوں پر عوام کا احتجاج ،ورثاء نے انڈس ہائی وے بلاک کر کے دھرنا دیدیا۔ واضح رہے کہ یہ واقع کندھ کوٹ کے علاقے قمبرانی لاڑو میں پیش آیا ڈاکو صبح چار بجے اسکول چوکیدار اللہ رکھیو سمیت 2 افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے مسلسل فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس ، قمبرانی برادری کے سینکڑوں افراد نے روڈ بلاک کر کے دھرنا دیدیا ٹریفک جام ،عوام پریشان ۔

متعلقہ خبریں