وہاڑی( اے بی این نیوز )سیلاب تازہ ترین صورتحال مین بند ٹوٹ گیا،مختلف مقامات پر انسان اور جانور سیلاب میں پھنس گئےکئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود امدادی ٹیمیں نہیں پہنچیںدریاستلج کا سیلابی پانی موضع رحیم شاہ بگی پل، موضع سلدیرا ، موضع ساہوکا میں داخل ہوگیاموضع گاہی شاہ، موضع مراد علی ،موضع بھٹیاں بھی سیلاب کی زد میں آگئےوسیع اراضی پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئیںکچی پکی ساہوکا روڈ بھی زیر آب آجانے کا خطرہسیلاب زدہ علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔متعدد مقامات پر متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے بے یارومددگار رہنے پر مجبور ہیں۔















