اہم خبریں

نگراں وزیراعظم کی ایم کیو ایم پاکستان وفد سے ملاقات

کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں اقتصادی، معاشی اور معاشرتی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ بین المذہبی ہم آہنگی اور دیگر موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی،ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے بتایاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے انوارالحق کاکڑکو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے نگراں وزیر اعظم کی توجہ حد بندی کے مسئلے اور پانی کی قلت کی جانب مبذول کروائی۔

متعلقہ خبریں