لاہور ( اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ کی حکمران پارٹی نے ظالم وڈیروں کا سہارا لے کر صوبے کو جنگل بنا دیا،سندھ پر سالہاسال ڈاکو راج مسلط ہے، عوام کو امن، انصاف اور ترقی سے محروم رکھا گیا، بچیاں تک محفوظ نہیں، پورے ملک میں آگ لگی ہے، پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا، عدم برداشت اور اخلاقی انحطاط میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ مسائل کی براہ راست ذمہ دار ہے، جماعت اسلامی ہی ڈاکو اور ظالم راج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔















