اہم خبریں

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی رہائشی آبادیوں میں داخل

لاہور ( اے بی این نیوز    )دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی رہائشی آبادیوں میں داخل،بھارتی سیلابی ریلا دریائے ستلج اور پاکپتن کے مقامم پر اوور فلوکرگیا، کسانوں کی کروڑوں روپے کی فصلیں تباہ،،،ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا بہاؤ دولاکھ کیوسک سے زائد ریکارڈ ، ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح بائیس فٹ پر برقرار ،، سینکڑوں دیہات اور بستیاں سیلا ب کی لپیٹ میں آ گئیں ۔۔لوگوں کی مال مویشیوں کے ساتھ نقل مکانی جاری ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں لوگوں اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں مصروف ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری، دریائے ستلج میں سیلاب کے پیش نظر 74 سکول غیر معینہ مدت تک بند نوٹیفکیشن جا ری ،، قصور میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم،، سیلاب میں پھنسے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

متعلقہ خبریں