اہم خبریں

کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ان کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ،سعد رفیق

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ نجکاری کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی ان کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ہفتہ کولاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ملک کے تینوں ایئر پورٹس کو آؤٹ سوررس کیا جا رہا ہے، اس وقت آمدنی ساڑھے 15 کروڑ روزانہ اور اخراجات 19 کروڑ روپے روزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بیمار ادارہ ہے لیکن اس کی بہتری کی گنجائش موجود ہے، ہم بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے اسٹاف کا رویہ بھی پہلے کی نسبت بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں