اہم خبریں

بلوچستان کی5رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کی انتہائی مختصر نگراں کابینہ کے ارکان نے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ پہلے مرحلے میں بلوچستان کی نگراں کابینہ کے 5 ارکان نے حلف اٹھایا۔پیر کوبلوچستان کی نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔گورنرعبدالولی کا کڑ نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں کیپٹن ریٹائرڈ زبیر جمالی، پرنس احمد علی ، امجد رشید، عبدالقادر بلوچ اور جان اچکزئی شامل ہیں جبکہ تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہونگے ۔

متعلقہ خبریں