رانی پور(نیوزڈیسک)سندھ کے علاقے رانی پور کے ایک اور پیر کی حویلی سے 20 سال کی شادی شدہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاپتہ 20 سالہ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق قمبر کے علاقے مینا سے ہے، بیٹی شادی شدہ ہے اورشوہر سے جھگڑاہوتا تھا جس کے بعد پیر سہیل احمد شاہ نے لڑکی کو حویلی میں امانتاً چھوڑنے کو کہا تھالیکن ڈیڑھ سال قبل رانی پور حویلی سے اچانک فون کال کرکے آگاہ کیا گیا لڑکی لاپتہ ہوگئی ہے۔















