اہم خبریں

تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں بھرپور شرکت کرینگے، مراکشی سفیر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن انڈسٹری (پی اے ای آئی)کے بانی چیئرمین خورشید برلاس کی قیادت میں پی اےای آئی کے وفد کی مراکش کے سفیر محمد کرمون سے مراکش سفارت خانے میں ملاقات ، خورشید برلاس کی مراکشی سفیر کوپاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش میں شرکت کی دعوت، مراکشی سفیر نے دعوت قبول کرلی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ایکسپو میں بھرپور شرکت کریں گے، دوران گفتگو پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے کہا کہ پاکستان اورمراکش کے مابین دیرپا تعلقات قائم ہیں،پاکستان اور مراکش کو باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے، سیاحت کے شعبے کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔یادرہے کہ تیسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ہائوسنگ اینڈ کنسٹرکشن نمائش 17 تا 19 نومبر 2023ء پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی، تین روزہ نمائش میں ملک بھر سے نامور بلڈرز ،ڈویلپیئر،الائیڈ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت بینک کے پراجیکٹ اور سیاحت انڈسٹری سے وابستہ مختلف بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کرے گی.

متعلقہ خبریں