اہم خبریں

بجلی کی فروخت تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی حکومت نے بجلی کی فروخت تقسیم اور ٹیرف کا موجودہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا بجلی کے ریٹ اور سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حیدرآباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی سندھ کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا کوئٹہ الیکٹرک بلوچستان حکومت کو مل جائے گی لاہور گجرانوالہ فیصل آباد اور ملتان الیکٹرک سپلائی کی ملکیت پنجاب کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ملکیت پنجاب اور وفاق کی مشترکہ طور پر ہوگی پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی خیبر پختون خواہ کی ملکیت میں دی جائے گی

متعلقہ خبریں