اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کا کسی مذہب زبان یا علاقے سے کوئی تعلق نہیں نفرت پر مبنی سانحہ پر دکھی ہوں، ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،جڑانوالہ کے چرچ میں خطاب کرتے ہوئے انوار الحق نے کہا کہ وہ معاشرہ ہمیشہ قائم رہتا ہے جہاں ایک دوسرے کا احساس کیا جائے اقلیتوں کے تحفظ کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے اقلیتی برادری کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے انسانیت کے دشمنوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں گے کوئی معاشرہ عدل و انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان نامکمل ہے آج آپ کے سامنے دل کی باتیں کرنے حاضر ہوا ہوں سانحہ جڑا نوالا ایک بیماری کی نشاندہی کر رہا ہے یہ انسانی رویہ ہے جو شیطان کی طرح روپ دھارتا ہے سانعہ جڑانوالہ کا پتہ چلا تو میں دل سے دکھی ہوا عیسائی برادری کا تحفظ امت محمدی پر فرض ہے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ گھر معاشرے مملکت کے دشمن کا پہلا وار نظام انصاف پر ہوتا ہے کوئی بھی معاشرہ عدل و انصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے اقلیتوں کے جان و مال پر کوئی بھی شخص حملہ اآور ہوگا تو ریاست مظلوم کے ساتھ ہوگی ریاست کو مظلوم کے ساتھ پائیں گے ظالم کے ساتھ نہیں پائیں گے دشمن ہمیں اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا میں تیار پائیں گے دشمن کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھ کھڑا کریں گےانوار الحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ ہم میچورٹی میں ہیں لیکن میجورٹی ایزم پر یقین نہیں رکھتے آپ جھنڈے میں محض سفید رنگ نہیں ہیں یقین دلاتا ہوں ہمارا رویہ الفاظ سے زیادہ عمل سے نظر آئے گا.















