مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا،جہانگیر ترین

لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے، مجھے نہیں لگتا کہ عام انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے، مجھے سائفر سے متعلق تفصیل کا نہیں پتا،پیر کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ ہمارا تعلق رہا ہے تو پہلے پی ٹی آئی کے لوگ ہی ہماری جماعت میں آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔