اہم خبریں

سانحہ جڑانوالہ،پی پی رہنماءرحمن ملک مرحوم کے صاحبزادوں کا مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم سینیٹر اے رحمان ملک کے صاحبزادوں علی رحمان ملک اور عمر رحمان ملک کا مسیحی برادری سےاظہاریکجہتی، گرجاگھروں کا دورہ،علی رحمان ملک اور عمررحمان ملک نے آج اسلام آباد میں دو گرجا گھروں کا دورہ کیا اور جڑانوالہ فیصل آبادمیں ہونیوالے المناک واقعے پرمسیحی برادری سےاظہار یکجہتی کیاجہاں مشتعل ہجوم نے متعدد گرجا گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور بائبل کی کاپیاں جلا دیں، دورے کے دوران انہوں نے جڑانوالہ واقعہ کو انتہائی قابل مذمت قراردیا۔مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے عمر رحمان ملک نےکہا کہ ملک میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اورپ رامن، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کےلیے ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق اور تحفظ کی بات کی ہےاور پیپلز پارٹی اقلیتوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔

متعلقہ خبریں