کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ تعینات کئے گئے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کے اعزاز میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا تاہم 6 سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔آئی جی سندھ رفعت مختار کوپولیس ہیڈ آفس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تاہم اس موقع پر 6 سینئر افسران نے شرکت نہیں کی،اجلاس میں جن سینئر افسران نے شرکت نہیں کی ان میں کراچی پولیس چیف جاوید، ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، مظفر شیخ ، فرحت جونیجو ، عالم اوڈھو، منیر شیخ ، قادر قیوم شامل ہیں۔















