اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فیض آبادکے قریب ٹریفک حادثے میں 2نوجوان جاں بحق،ایک شدید زخمی ہوگیا،تیز رفتارکار بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی،پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔















