اہم خبریں

کیا صدر نے بل پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی ؟چوہدری سالک

لاہور(نیوزڈیسک)رہنما ق لیگ وسابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس ڈگریاں توہیں لیکن نوکری نہیں ملتی، فنی اور تیکنیکی تعلیم حاصل کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بہت پھیل چکی ہے، نوجوانوں کو اپنا اخلاق سب سے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے، کیا صدر نے بل پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ بتائی ہے؟

متعلقہ خبریں