اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں شروع،لاہور سے اسلام آباد اے سی بس کاکرایہ 18سو روپے کردیاگیا،راولپنڈی سے لاہور ،فیصل آباد، ملتان اور کراچی کے کرایوں میں تین سو روپے تک اضافہ،مظفرآباد سے کراچی کاکرایہ6ہزار،لاہورکا2ہزار500روپے وصول کیاجانے لگا،مظفرآباد سے اسلام آباد کاکرایہ650کے بجائے ہزار روپے کردیاگیا،ملتان سے فیصل آباد کاکرایہ14سو جبکہ لاہور کاکرایہ2ہزار روپے کردیاگیا،پشاور میں بھی کرایوں میں 50سے 100روپے اضافہ،انتظامیہ خاموش،دوسرے شہرجاکررشتہ داروں سے ملنا بھی دشوارہوگیا۔















