اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صدر کے بیان کی وجہ سے قانون سے زیادہ حقائق پر سوالات اٹھے ، حقائق جاننے کےلیے سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کی جائے،اتوار کو اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ صدر مملکت حقائق غلط پیش کرنے کے مرتکب پائے جائیں تو ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے کیونکہ صدر کے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں جس کے نظام پر دور رس اثرات ہوں گے۔















