اہم خبریں

صدر کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے، خالد مقبول

حیدرآباد(نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول نے کہا ہے کہ صدر کے دستخط والا معاملہ اہم مسئلہ ہے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر وہ جعلی دستخط کی بات کر رہے ہیں تو تشویش کی بات ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ مردم شماری میں آبادی میں ایک بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ، کیا انتخابات میں ان کو موقع ملے گا؟ انہوں نے کہاکہ دس دس سال انتخابات تاخیر سے ہوتے ہیں، دس دن ہی ملتوی کردیں لیکن شفاف ہوں۔

متعلقہ خبریں