اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایمان مزاری اور علی وزیر کی گرفتاری قانون کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔وارنٹ اور تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔تمام دستاویزات متعلقہ عدالت میں پیش کی جائیں گی۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق عوام سے گذارش ہے افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں،کار سرکار کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔















