سکھر(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ نے کہاہے الیکشن 7 سے 8 ماہ بعد ضرور ہوں گے،جمعہ کو جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ الیکشن جب بھی ہوں مگر میرا فلسفہ ہے کہ عوام کے درمیان موجود رہوں، انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے وعدے پورے کیے،روزگار دے رہے تھے تو اس پر پابندی عائد کروادی،انہوں نے کہاکہ 2700 بنے ہوئے آرڈر تیار تھے جس پر پابندی لگوا دی گئی۔















