اہم خبریں

چنیوٹ،موٹرسائیکل ٹھیک نہ کرنے پر 3 افراد نے تشدد کرکے مکینک کو مار ڈالا

چنیوٹ(نیوزڈیسک)موٹرسائیکل ٹھیک نہ کرنے کی پاداش میں تین افراد نے مکینک کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، جس سے مکینک جاں بحق ہوگیا،چنیوٹ کے علاقے بھوانہ میں پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ طاہرعباس نامی مکینک کے پاس خضر حیات، پٹھانہ اور تصور نامی تین افراد آئے اور اپنا موٹرسائیکل ٹھیک کرنے کے لیے کہا۔ چھٹی پر جانے کے باعث مکینک نے موٹرسائیکل ٹھیک کرنے سے انکار کردیا اور دوکان بند کردی، جس پر ملزمان طیش میں آگئے اور گھر جاتے ہوئے طاہر عباس کو تشدد سے مارڈالا۔

متعلقہ خبریں