اہم خبریں

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا،جمعہ کو میر علی مردان نےنگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا،اس حوالے سے تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں گورنر بلوچستان عبد الولی کاکڑ نے نامزد نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا،تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور جام کمال سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ،اس سے قبل گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عبدالولی کاکڑ نے پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر نگراں وزیراعلیٰ کے لیے علی مردان خان ڈومکی کے نام کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں