اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سائوتھ نے وفاقی دار الحکومت میں 597عمارتوں اور تعمیراتی منصوبوں کو غیر قانونی اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کو بذریعہ خط کاروائی کیلئے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا۔مراسلے کے مطابق جیو ٹیگنگ کے بعد ان عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان عمارتوں کے غیر قانونی ہونے سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے اور گوگل ارتھ،گوگل میپس اور آئی سی ٹی کے کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہےمراسلے کے مطابق جن عمارتوں کو غیر قانونی اور قابضین قرار دیا گیا ہے ان میں سترہ میل ،بہارہ کہو میں واقع رائل ایونٹ مارکی،رانا پلازہ،سراج پلازہ شامل ہیں صنوبر ہلز،عمران پلازہ،مری روڈ چمن زار ہلز پر واقع سینٹوین ہلز،وقار پلازہ،جنجوعہ پلازہ بھی غیر قانونی عمارتوں میں شامل ہیں















