کراچی (نیوزڈیسک)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے رانی پور میں مبینہ تشدد سے جان بحق فاطمہ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو بچی کے قاتلوں کی فوری گرفتار ی کی ہدایت کر دی ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچی فاطمہ کے قاتلوں کو گرفتا ر کر کے قانون کے مطابق قرراقعی سزا دی جائے۔















