اہم خبریں

پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے فیصلے کو نہیں مانتی،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )پیپلز پارٹی راہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے حلقہ بندیوں کے فیصلے کو نہیں مانتی،وزیر اعلیٰ سندھ کے تحفظات دور کیے اس لیے سی سی آئی میں ووٹ کیا،الیکشن میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کریں گے، الیکشن میں تاخیر ہوگی تو ہم بلکل عدالت جائیں گے،بروقت انتخابات کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گےالیکشن کمیشن کے پاس بھی جائیں گےکہ حلقہ بندیاں بعد میں کریں ،حلقہ بندیاں الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی ہیں ، حلقہ بندیاں ہر صورت کرنی ہیں توسٹاف بڑھا کر کرلیںحلقہ بندیوں کے بعد ہی الیکشن کرانا ہے تو دال میں کچھ کالا ہے۔

متعلقہ خبریں