اسلام آباد (اے بی این نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے سامنے بڑے چیلنجز ہیں،اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی، غیرجانبداری برقرار رکھنا بڑا چیلنج ہے،نگران حکومت ملک میں امن عامہ کے قیام کو یقینی بنائے،کرپشن کے طوفان، رشوت، سفارش کلچر کی بیخ کنی ضروری ہے،گزشتہ دو اتحادی حکومتوں کے اقدامات سے عوام بری طرح پس چکے ہیں،مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر شہری پریشان ہے،معیشت برباد اور لوگ فاقوں مررہے ہیں،الیکشن کمیشن ہر حال میں آئین کی پاسداری کرے،90دنوں میں آئینی تقاضے کے مطابق شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔















