خلیل احمد باجوہ ٹورنٹو کے نئے قونصل جنرل تعینات ، عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خلیل احمد باجوہ ٹورنٹو کے نئے قونصل جنرل تعینات ، عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تعینات ہونے والے خلیل احمد باجوہ نے کہا کہ کینیڈا پاکستانی کمیونٹی کا گھر ہے دونوں ممالک میں تعلقات کی مضبوطی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کروں گا،آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان سازگار ماحول پیدا کرنا میری ترجیحات ہیں ، قونصلر سروسز کو تیز کرکے پاکستانی اسٹوڈنٹس کو کینیڈین یونیورسٹیز میں داخلے کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔