اہم خبریں

افسوس ہے سپریم کورٹ نے فیصلہ اسمبلی مدت پوری ہونے پر دیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس ہوا سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈز ایکٹ کیس کا فیصلہ اسمبلی مدت پوری ہونے کے بعد دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چند ججز نے پارلیمنٹ کے ساتھ محاذ آرائی کی، مقننہ کو قانون سازی کا مکمل اختیار حاصل ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا کہ قانون پر عمل درآمد روک دیا جائے، مقننہ کے حق کو سلب کرنے کی کوشش تھی، قانون بنانا مقننہ کا کام ہے، سپریم کورٹ قانون کی تشریح کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں