اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی جنگ میں خوش قسمت قرار دے دیا، کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا حق ہے وہ اپیل کریں، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے پاس اپیل کا حق نہیں تھا، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جس کی کوئی اپیل بھی نہیں تھی، سینیٹ اجلاس سے واپسی پر صحافی نے وزیر قانون سے سوال کیا چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی پر خاموشی؟ کیا نواز شریف، مریم نواز و دیگر قائدین خوش نہیں؟اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا ضروری نہیں ہر کسی پر بیان دینا ہے،،،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سے خوش نا خوش ہونے والی بات نہیں، لیگل کورس ہوا ۔















