کراچی(نیوزڈیسک)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سٹی ٹول پلازہ پر سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم کا افتتاح کر دیا۔اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا اور جدید سسٹم 40 ٹول پلازوں پر لگایا گیا ہے،اُنہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر تک تمام ٹول پلازے سسٹم سے منسلک ہوجائیں گے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جدید کیمروں کی تنصیب سے داخلے یا انخلاء کی صورت میں چہروں کی شناخت ہوسکے گی۔















