اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، شہر قائد کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور، کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3200 روپے تک جا پہنچی، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے میں فروخت۔ راولپنڈی ،لاہور ،پشاور اورکوئٹہ میں بھی عوام مہنگا آ ٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔















