لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔جمعرات کو جاری پارٹی اعلامیہ میں کہاگیا کہ شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر 9ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے۔معطل ارکان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمر عماری، ڈاکٹر سنجے، علی عزیز شامل ہیں جبکہ ڈاکٹر عمران شاہ، دیوان سچ آنند،کریم بخش گبول کی بھی رکنیت ختم کردی گئی ہے ۔















