اہم خبریں

توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری کی معافی مسترد

اسلام آباد (نیوزڈیسک)توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی معافی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری شوکاز نوٹس کا جواب 15 اگست تک جمع کروائیں۔جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے تحریری معافی جمع کروائی اور مشروط معافی مانگی اس میں کوئی افسوس کا اظہار نہیں کیاگیاحالانکہ انہوں نےالیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الزامات لگائے۔فیصلے کے مطابق فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس بھی دیے اسلئے چونکہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے تو مشروط معافی سےتلافی نہیں ہوسکتی۔ معافی غیرمشروط ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں