اہم خبریں

ملجم منصوبہ ترکیہ،پاکستان کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وزیر اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے کراچی میں مشترکہ طور پر پاک بحریہ کے جنگی جہاز طارق کارویٹ کا افتتاح کیا،افتتاح کراچی شپ یارڈ اور انجینیئرنگ ورکس میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا،وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں ترکیہ اور پاکستان کے مابین دفاعی تعاون کی اہمیت کا اجاگر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملجم (MILGEM) منصوبہ ترکیہ-پاکستان کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دفاعی ٹیکنالوجی میں جدت نہ سرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ مشترکہ دفاعی پیداوار کیلئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے،جودت یلماز نےترکیہ پاکستان کے مابین معاشی اور دفاعی تعاون کے فروغ مین ترکیہ کی گہری دلچسپی کے بارے آگاہ کیا. تقریب کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک نائب صدر کی ملاقات. ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی. پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں ہر محیط ہیں،پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے معاشی اور تجارتی تعلقات میں بدلیں گے،پاکستان، ترکیہ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، غذائی تحفظ، سیاحت اور کان کنی کے شعبوں میں مزید تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں