سی اے اے کا یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایات پر سخت ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے یورپی ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا )کی ہدایات پر سخت ردعمل جاری کر دیا۔بدھ کو جاری ایک بیان میں سی اے اے نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود دنیا کی تمام ایئر لائنز کے طیاروں کیلئےمحفوظ ہے، یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی جاری ہدایات میں طیاروں کو اینٹی ایئر کرافٹ گنز اور میزائل کے خطرے کی بات مکمل طور پر بے بنیاد ہے،بیان میں کہاگیاکہ پاکستانی فضائی حدود کے متعلق 28 جولائی کو جاری (ایاسا)کی ہدایات کو مکمل رد کیا جاتا ہے،بیان کے مطابق پاکستان میں کوئی تنازع نہیں ہے، اس لیے طیاروں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔سی اے اے کے مطابق برطانیہ نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کو طیاروں کے لیے مکمل محفوظ قرار دیا ہے اور برٹش ایئرویز پاکستان میں اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔