اہم خبریں

سندھ حکومت کی مدت 13 اگست کو ختم ہو جائے گی،مرادعلی شاہ

حیدرآباد (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ 13 اگست کو صوبائی حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی۔گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ یہاں جلوس کا معائنہ کرنے آیا ہوں، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باوجود انتظامات مکمل ہیں ، آئی جی بھی میرے ساتھ ہیں اور پورے سندھ پر ہماری نظر ہے ، وفاقی وزیر پانی وبجلی خرم دستگیر کو حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک کی شکایت دی ہیں بعدازاںوزیراعلیٰ سندھ نے 10 محرم کے جلوس کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ خبریں