اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں پیر اور منگل کے روز چینی نائب وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 31 جولائی اور یکم اگست کو مقامی سطح پر عام تعطیل کااعلان کیا ہے ، عام تعطیل کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا لہٰذا سکول، کالجز اور دفاتر بھی بند رہیں گے،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔















