فیصل آباد (نیوزڈیسک)ریلوے کا انجن ڈرائیور فیصل آباد کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پیچھے چھوڑ گیا۔ریلوے ذرائع نے بتایاکہ سانگلہ ہل سے آنے والی گاڑی کی 2 بوگیاں جھمرہ اسٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں،ذرائع کے مطابق انجن ڈرائیور 3 کلو میٹر تک 2 بوگیوں کی مال گاڑی سے علیحدگی کے حوالے سے لاعلم رہابعدازاں گارڈ نے فون کرکے بتایا،ریلوے ذرائع نے بتایاکہ بوگیوں کو جوڑ کر مال گاڑی کو روانہ کردیا گیا ۔















