لاہور(نیوزڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر بھاکھڑا ڈیم میں پانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بھارت نے بھاکھڑا ڈیم سے مزید پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے پاکستان میں مزید تباہی کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنراوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی صورتحال سےنمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے اب تک سینکڑوں افراد اورجانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک اورمحکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کاعمل بھی جاری ہے۔















