اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آبادکے سیکٹر ایف الیون میں اربوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ کی بندر بانٹ،وزارت تعلیم کی پرائیویٹ سکول سسٹم پر نوازشات،اے بی این نیوز نے سراغ لگا لیا،20 ارب سے زائد مالیت کا پلاٹ امریکن لیکٹاف سکول سسٹم کو دئیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،وفاقی نظامت تعلیمات کا پلاٹ امریکن لیکٹاف سکول سسٹم کو 20 سال کی لیز پر دیاجائے گااس حوالے سے ایم او یو تیارکرلیاگیا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ قیمتی پلاٹ کی غیر قانونی سپردگی وزارت تعلیم اور سکول سسٹم کے مالک ندیم کیانی کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق کمیشن مافیا پلاٹ کی سپردگی کے لیے بے چین ہے،یاد رہے کہ معاہدہ پر دستخط سے انکار پر ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات پہلے ہی نوکری سے فارغ کئے جا چکے ہیں۔















