اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اے بی این کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ ایٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روہیل اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب انشاءاللہ واپس آ رہے ہیں،نگران سیٹ اپ کے حوالے سے زیادہ ٹائم نہیں لگے گا الیکشن وقت پر ہوں گے کوئی ایسے کہہ دے کہ سال لگ سکتا ہے تو اس میں کوئی ایسی حقیقی بات نہیں ہے، الیکشن کے اپنے اصول ہوتے ہیں الیکشن سے پہلے اپ کسی بات کے بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہہ سکتے بہت ساری باتیں غلط ہو جاتی ہیںالیکشن میں اتحاد ہوتا ہے ایک سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے پھر اس کے بعد ایک مرحلہ آتا ہےایک ساول لے جواب میں انہوںنے کہا کہ اسحاق ڈار کا جو نام نگران وزیراعظم کی طرف سے آیا وہ میڈیا نے اس نام کو فلوٹ کیا لیکن ابھی اس میں کوئیحقیقت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں جب یہاں پروگرام میں بیٹھا ہوں تو مجھے الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کرنے چاہیے کوئی ایسا فقرہ جملہ یا کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس پر پورا وثوق حاصل نہ ہو،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وزیر اس حوالے سے اپنی حتمی رائے نہیں دے سکتا ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ میں اپنی ذاتی پسند ناپسند کے بارے میں اپ کو بتا سکتا ہوں،مجھے کیا ضرورت ہےجو چیز میرے اختیار میں نہیں ہے میں کیوں اس کے بارے میں گفتگو کروں،یہ اسمبلی اپنا وقت انے پر خود بخود جو ہے وہ ختم ہو جائے گی
انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا یہاں پاکستان میں موجود ہونا الیکشن کے دوران یہ بڑیہمبات ہے، جو محنت کر کے روٹی روزی کما رہا ہے وہ اس کلاس سے خوش ہے جو بیٹھ کر عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔















