اہم خبریں

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (  اےبی این نیوز     )ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی،ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبدالہیان 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے،ایرانی وزیرخارجہ کے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو سے باضابطہ مذاکرات ہوں گے، ذرائع کے مطابق دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر مشاورت کی جائے گی،دونوں وزرائےخارجہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے،افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں دونوں ممالک کے لیے باعث تشویش ہیں،ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ کے موقع پر افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر خصوصی طور بات ہوگی۔

متعلقہ خبریں