پشاور ( اے بی این نیوز ) نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا استعفی منظور کر لیا گیااستعفی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے منظور کر لیا، سرکاری دستاویز کے مطابق شاہد خٹک نے 23 جولائی کو اپنا استعفی وزیراعلی کو بھیجا تھا، استعفی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا، الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کے سیاسی جلسہ کرنے کا نوٹس لیا تھا نگراں حکومت کے کسی نمائندہ کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں۔















