کراچی ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں مرکزی شعبہ اطلاعات کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق، سید شکیل احمد، زاہد منصوری، ریحان ہاشمی، آسیہ اسحاق، کرن مسعود اور مرکزی شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران کی شرکت، اجلاس میں مرکزی شعبہ اطلاعات کی کارکردگی اور عام انتخابات کے حوالے سے پالیسی و حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، رابطہ کمیٹی نے مرکزی شعبہ اطلاعات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا پالیسی کو مزید موثر بنانے پر زور دیا،سید امین الحق نے کہا کہ مرکزی شعبہ اطلاعات نے ہر کٹھن وقت میں ثابت قدمی کے ساتھ بہترین کارکردگی پیش کی ہے، سیاسی جماعتوں کے میڈیا مینجمنٹ ونگز دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے اندر تبدیلیاں لا رہے ہیں، ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے میڈیا مینجمنٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا، مرکزی شعبہ اطلاعات کے تمام زیلی شعبے ماضی کی طرح عام انتخابات سمیت آنے والے تمام چیلنجز کیلئے تیار رہیں۔















