اسلام آباد (اے بی این نیوز )اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر بھی حکومتی ترمیم کے خلاف بول پڑے،پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ میں اصلاحات کمیٹی کے ہر اجلاس میں شریک رہاسیکشن 230 کے سب سیکشن 2A میں کوئی ترمیم کمیٹی میں پیش نہیں ہوئی گزشتہ حکوُت نے جو آئی ایم ایف نے ہمارے گلے میں ڈالا اسے مزید سخت نہ کیا جائےاسپیکر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔















