اسلام آباد (اے بی این نیوز )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ بالائی سندھ میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی،ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ،بارشوں کا حالیہ سلسلہ کل ختم ہوجائے،مون سون کا نیا سپیل 31 جولائی سے شروع ہوگا ۔















