اہم خبریں

میپکو نے گزشتہ ماہ جون میں صارفین سے بلنگ کی مد میں 46ارب 96کروڑروپے وصول کرلئے

ملتان ( اے بی این نیوز    )میپکو نے گزشتہ ماہ جون میں صارفین سے بلنگ کی مد میں 46ارب 96کروڑروپے وصول کرلئے،ماہانہ ریکوری کی شرح 100فیصد سے زائد رہی، جنوبی پنجاب میں پرائیویٹ صارفین سے 43ارب 80کروڑروپے وصول کئے ،سرکاری اداروں /سے 3ارب 16کروڑروپے وصول کئے،ملتان سرکل کی ماہانہ ریکوری 10ارب 38کروڑروپے کے ساتھ 101.8فیصد رہی،
ڈی جی خان سرکل میں 3ارب 30کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 96.9فیصد، ترجمان کے مطابق وہاڑی سرکل میں 4ارب 18کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح98.9فیصد، بہاولپور سرکل میں 5ارب 66کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 99.4فیصد،ساہیوال سرکل میں 6ارب71کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح100.5فیصد،رحیم یار خان سرکل میں 5ارب 5کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح105.7فیصد، مظفرگڑھ سرکل میں 5ارب 33کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح98.1فیصد، بہاولنگرسرکل میں 2ارب53کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح102فیصد، خانیوال سرکل میں 3ارب79کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح101.5فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں